چناری ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے چناری کوٹلہ پارک پل کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 14 سالہ قاسم وحید شیخ ولد قاسم شیخ نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس چناری فوری طور پر کوٹلہ پل کے قریب موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
مقامی افراد کی مدد سے دریا کے کنارے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا، اور نوجوان کی حالت یا مقام کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، اور متعدد لوگ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
تاحال چھلانگ لگانے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
پولیس نے ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Share this content:


